ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ:قتل کے معاملے میں آٹھ افراد کو عمر قید

چھتیس گڑھ:قتل کے معاملے میں آٹھ افراد کو عمر قید

Sun, 08 Apr 2018 11:46:01    S.O. News Service

رائے گڑھ7اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یہاں کی ایک عدالت نے 2013 میں ایک تاجر کے قتل کے معاملہ میں ایک خاندان کے تین ارکان سمیت آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے موصولہ اطلاع کے مطابق اضافی سرکاری وکیل انیل شریواستو نے بتایا کہ اضافی ضلع جج گیتا نیوارے نے کل شری کرشن اگروال (52)، اس کے دو بیٹوں راکی اگروال (31) اور نتیش اگروال (27)، کنہیا داس (22)، نیرج کمار (22)، سنی سندار (23)، بھاگدان چوہان (20) اور مہاویر سونی کو پرمود اگروال کے قتل کا مجرم پایا گیا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے سب پر 1,500-15,00روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اگر جرمانہ کی رقم ادا نہیں کیا جاتا ہے تو ملزمان کو 13 ماہ کی اضافی قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ مکیش اگروال 36 ، سنیل اگروال 35 اور سنجے اگروال 36 کو عدالت نے ثبوت کی عدم موجودگی کی وجہ سے بری کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اکتوبر 2013 کو تاجر پرمود اگروال اور ملزم راکی اور مہاویر کے درمیان لڑائی ہو گئی تھی۔یہ جھڑپ ضلع کے کھرسیا نگر میں ایک سالگرہ پارٹی میں ناچ کے دوران ہوئی۔ استغاثہ کے مطابق، راکی اور مہاویر نے اپنے دوستوں کو بلایا اور لوہے کی چھڑ سے اگروال کی پٹائی کی اور پتھر مار کر اسے کاقتل کردیا۔ کھرسیا پولیس نے 15 دسمبر 2014 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 قتل ، 147 فساد اور 149 غیر قانونی طریقے سے جمع ہونے کا معاملہ درج کیا تھا۔ 


Share: